عالمی خبریں

فوجی نے صحافی کو قتل کر دیا

نومبر 24, 2017

فوجی نے صحافی کو قتل کر دیا

ہندوستان میں ایک مقامی صحافی کے فوجی بیس میں قتل کے بعد اخبارات نے صفحات بغیر کسی خبر کے سادہ شائع کیے ہیں۔ اگرتلہ کے قریب واقع تریپورہ سٹیٹ رائفلز بٹالین ہیڈکوارٹر میں اننچاس سالہ صحافی سدیپ دتہ کو فائرنگ سے قتل کیا گیا ۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بٹالین ہیڈکوارٹر اور پولیس حکام اس قتل پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جس سے معاملہ پراسرار ہوا ہے۔ مقامی اخبار کے ایڈیٹر سبل کمار نے الزام لگایا ہے کہ صحافی سدیپ دتہ کو فوج کے اہلکاروں نے نشانہ بنایا ہے کیونکہ اس نے ایک تحقیقاتی خبر میں تریپورہ سٹیٹ رائفلز بٹالین ہیڈکوارٹر میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا تھا۔ واقعے پر ہندوستان میں کئی مقامی اخبارات نے صفحات بغیر کسی خبر کے سادہ شائع کیے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے