دھماکے پر موٹرسائیکل بند
Reading Time: < 1 minuteپاکستان دنیا کا انوکھا ملک تو ہے مگر اس کے قبائلی علاقوں میں ایک شخص ایسا ہے کہ جس وقت جو دل چاہے بولے وہ قانون بن جاتا ہے ۔ اس کو پولیٹیکل ایجنٹ کہتے ہیں۔
قبائلی علاقے میر علی میں گزشتہ دنوں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے بعد فوج کی جانب سے عارضی کرفیو نافذ کیا گیا، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دھماکہ موٹرسائیکل کے ساتھ بم باندھ کر کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آر بنوں میں مجسٹریٹ/پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ علاقے میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی ۔ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی ابتدائی طور پر ایک ماہ کیلئے نافذ کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و پولیٹیکل ایجنٹ اشفاق خان کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں لکھا ہے کہ خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کی درخواست پر ایف سی آر قانون کے تحت موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
Array