پاکستان

طیبہ تشدد کیس میں راضی نامہ مسترد

جنوری 9, 2018 < 1 min

طیبہ تشدد کیس میں راضی نامہ مسترد

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی معصوم طیبہ کے والدین کی جانب سے کیے گئے راضی نامے کو مسترد کر دیا ہے  _

عدالت نے طیبہ تشدد کیس کے ٹرائل میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا، سپریم کورٹ نے کیس میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے 15 فروری تک ڈیڈ لائن دیدی  _

گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے کیس پر سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،،عدالت نے طیبہ تشدد کیس کے ٹرائل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔۔ عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کی گھریلو ملازمہ کے والدین سے راضی نامے کی درخواست خارج کر دی۔۔فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل جاری ہے، راضی نامے کی درخواست کا کوئی میرٹ نہیں۔۔ عدالت نے طیبہ تشدد کیس میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے 15 فروری تک ڈیڈ لائن دیدی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے