عالمی خبریں

پاکستان فیصلہ کن کارروائی کرے

جنوری 9, 2018 < 1 min

پاکستان فیصلہ کن کارروائی کرے

Reading Time: < 1 minute

امریکی محکمۂ دفاع پیٹناگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی چاہتا ہے ۔ ترجمان کرنل روب میننگ نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہماری توقعات سیدھی سادھی ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک کی قیادت اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو مزید پاکستانی سرزمین پر محفوظ پناہ گاہیں دستیاب نہ ہوں اور نہ ہی پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کر سکیں۔

کرنل روب میننگ نے کہا اگر پاکستان ایسا فیصٓلہ کر کے ثابت قدم رہے تو مل کر کام کرنے پر تیار ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض اتحادی فنڈ یعنی کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں سال 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کر دی گئی ہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ یہ امداد منسوخ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا نیا شیڈول دیا گیا ہے بلکہ اسے معطل کیا گیا ہے۔

محکمۂ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کو سال 2017 کے کولیشن سپورٹ فنڈز میں سے تاحال کوئی رقم نہیں ملی جبکہ سال 2016 کے فنڈ سے پچاس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی رقم 2017 کے شروع میں ملی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ فنڈز کی معطلی اس وقت مستقل نہیں ہے جبکہ سکیورٹی امداد اور دیگر زیر غور ترسیلات کو منجمد کر دیا جائے گا تاہم اس وقت ان کو منسوخ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ری شیڈول کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم امید رکھے ہوئے ہیں کہ پاکستان ان دہشت گردوں اور عسکری گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا جن کے خلاف ہم چاہتے ہیں۔

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے