انڈین ہائی کمشنر کی طلبی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہناھے بھارتی جنگی جنون خطے کے امن و استحکام کے لئے سنگین خطرہ ھے_
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا_ ڈی جی ساؤتھ ایشا ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہاھے_ دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بیس اور اکیس جنوری کو نیکیال سیکڑ میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری شہید ھوئے جبکہ متعدد شہری زخمی ھوئے_ احتجاجی مراسلے میں مطالبہ کیا گیا بھارت دوہزار تین کے سیز فائرُ معاہدے کی پاسداری یقینی بنائے بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ھے، بھارت رواں سال سو سے زائد سیز فائر خلاف ورزیاں کر چکا ھے _