پاکستان

راؤ انوار کے سر کی قیمت والا گرفتار

جنوری 29, 2018 < 1 min

راؤ انوار کے سر کی قیمت والا گرفتار

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد راؤ انوار کے سر کی قیمت لگانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، اس سے قبل چیف جسٹس نے اتوار کے روز لاہور میں سماعت کے دوران کہا تھا کہ پولیس نے میرے نوٹس لینے کے بعد فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے رات بارہ بجے مجھے آگاہ کیا _

راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر کراچی راو انوار کے سرکی قیمت لگانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم سلیم جعفر کو راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا، سلیم جعفر نے راو انوار کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی

سلیم جعفر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،  ملزم سلیم جعفر کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے