بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے
Reading Time: < 1 minuteوفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کی،، کہا راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہے۔ سندھ کے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے، ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا، ان کا کہنا تھا نواز شریف نے نہال ہاشمی کو اسی دن سٹپ ڈاؤن کردیا جس دن انہوں نے غلط زبان استعمال کی۔
Array