نوازشریف کے خلاف ضمنی ریفرنسز دائر
نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مزید 2 ضمنی ریفرنسز دائر کردیے،،اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز سے متعلق ضمنی ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔ نیب نے دونوں ضمنی ریفرنسز میں 16 نئے گواہ شامل کیے ہیں دونوں ریفرنسز میں نواز شریف سمیت ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی ملزم نامزد ہیں۔حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں۔

