پاکستان24 متفرق خبریں

اللہ کی قسم سیاسی ایجنڈا نہیں

فروری 27, 2018 < 1 min

اللہ کی قسم سیاسی ایجنڈا نہیں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں ادویات کی قیمتوں کے از خود نوٹس اور کمپنیوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی ہے _ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پالیسی کی مطابق ہی ہو سکتا ہے _

ادویہ ساز کمپنی کے وکیل نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) قیمتوں میں اضافہ پالیسی کے برخلاف کرتی ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ تمام امور کی نگرانی خود سپریم کورٹ کرے گی، دیگر عدالتوں کو بھی گائیڈ لائن فراہم کریں گے، گائیڈ لائن کی وجہ بلاوجہ کے سٹے آڈر جاری کرنے سے روکنا ہو گا، تمام کمپنیوں کے فارمولہ طے کر کے آگاہ کریں _

وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ڈرگ پالیسی سالانہ اضافے کی بھی اجازت دیتی ہے _ وکیل رشید اے رضوی نے کہا کہ چند دن پہلے قیمتوں میں دس فیصد کمی کا حکم نامہ جاری کیا گیا _

چیف جسٹس نے ادویات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، صرف چاہتا ہوں عوام کو دو وقت کی روٹی اور صاف پانی مل جائے، کسی سیاسی کیس کو ہاتھ لگا نا نہیں چاہتے، مجبوری ہے ہمیں وہ مقدمات بھی سننا پڑتے ہیں، میری خواہش ہے کہ عوام کو سستی ادویات ملیں، تمام وکلا کو بھی کہتا ہوں ہماری مدد کریں، اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو کچھ دیا جائے، جس طرح مرضی ہے ہمارا امتحان لے لیں، ہماری نیت بالکل صاف ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے