ڈرون حملہ بڑے سر کھا گیا
افغانستان کے صوبہ کنٹر کے علاقے سلطان خیل میں افغان انٹیلی جنس کی اطلاع پر امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 20 اہم افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ افغان ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ 20 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ 6 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
دوسری جانب طالبان ذرائع نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مارے جانے والوں میں مولانا صوفی محمد کا نواسہ اور ٹی ٹی پی کے امیر فضل اللہ کا بیٹا عبداللہ بھی شامل ہے ۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج افغانستان میں افغان انٹیلی جنس کی اطلاع پر امریکی ڈرون حملے میں تحریک طالبان پاکستان کے 20 ‘فدائی مجاہدین شہید’ ہوگئے ہیں جن میں مولانا صوفی محمد کا نواسہ
اور مولانا فضل اللہ کا بیٹا عبداللہ شامل ھے ۔