میاں صاحب تو اب کچھ رہے ہی نہیں
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر قرار دے کر خارج کر دی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میاں صاحب (نواز شریف) تو اب کچھ رہے ہی نہیں ۔
عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت پر دائر درخواست کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب تو نوازشریف وزیراعظم ہی نہیں رہے، بتائیں کیس میں میاں صاحب کے خلاف کیا ہے، عدالت نے آوٹ آف ٹرن پروموشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا، کیا میاں صاحب نے آوٹ آف ٹرن پروموشنز کی تھیں، کیا میاں صاحب نے غیر قانونی تعیناتی کر دی تھی؟
جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ نواز شریف کے وزیراعظم نہ ہونے پر اب یہ کیس غیرموثر ہوچکا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میاں صاحب (نواز شریف) تو اب کچھ رہے ہی نہیں ۔
Array