پاکستان

تجارتی عدم توازن خطرناک

مارچ 26, 2018 < 1 min

تجارتی عدم توازن خطرناک

Reading Time: < 1 minute

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں چئیرمین کمیٹی سراج محمد خان نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت تجارت کیا اقدامات کر رہی ہے، ملائیشیاء کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں پاکستان کو کروڑوں ڈالر کا تجارتی خسارہ ہو رہا ہے جبکہ انڈونیشیا کے لیے پاکستان کی برآمدات کم اور درآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چئیرمین کمیٹی سراج محمد خان کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت تجارت کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ آسیان ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت 5 ارب 71 کروڑ ڈالرز تک ہے جبکہ پاکستان آسیان کا مکمل ممبر ملک نہیں ہے۔ بریفنگ کے دوران وزارت تجارت کے حکام نے اعتراف کیا کہ ملائشیا کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی انڈونیشیا کے لیے پاکستان کی برآمدات مسلسل کم ہو رہی ہیں جبکہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وزارت تجارت کی جانب سے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسیان کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی کوشش کرے۔

وزیر تجارت پرویز ملک نے کمیٹی کو بتایا کہ پاک ایران تجارت بڑھانے کے لیے بینکنگ چینل بہتر بنانے پر غور ہو رہا ہے اور علاقائی ممالک جس طرح ایران کے ساتھ تجارت کررہے ہیں اس ماڈل کا جائزہ کیا جا رہا ہے۔ بھارت نے ایران سے اپنی بینکنک کھول دی ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح پاک ایران تجارت بڑھائی جا سکتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے