امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
Reading Time: < 1 minuteامریکی سفارتکار کی گاڑی سے نوجوان کی موت پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو وزرات خارجہ طلب کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرکے نوجوان کی ہلاکت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے _
ترجمان کے مطابق امریکی سفارتکار کی گاڑی سے نوجوان کے زخمی ہونے پر بھی احتجاج کیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کی ہلاکت پر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے _
سفیر نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ حادثے کی تحقیقات کے حوالے سے بھرپور تعاون کرے گا، سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اس معاملے میں ملکی قوانین اور ویانا کنونشن 1961 کے مطابق انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا _
Array