پاکستان24 عالمی خبریں

طیارہ حادثے میں ۲۰۰ ہلاک

اپریل 11, 2018 < 1 min

طیارہ حادثے میں ۲۰۰ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

الجرائز کے ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 200 افراد کی ہلاک ہوگئے ہیں ۔  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے میں 200 یا اس سے زائد افراد سوار تھے جو اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا ۔

ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ یہ حادثہ دارالحکومت الجزائر کے قریب بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ یہ ہوائی اڈے ملک کی فضائیہ کا اڈا ہے ۔ جائے حادثہ سے موصولہ ایک ویڈیو میں طیارے کے ملبے سے اٹھنے والا دھواں دیکھا جا رہا ہے ۔

بی بی سی کے مطابق الجزائر کے ایک فوجی طیارے کو چار سال قبل بھی حادثہ پیش آیا تھا جس میں فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سمیت 77 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے