پاکستان24 عالمی خبریں

سعودی چیک پوسٹ فائرنگ میں 4 مارے گئے

اپریل 20, 2018

سعودی چیک پوسٹ فائرنگ میں 4 مارے گئے

سعودی عرب میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار مزید زخمی ہو گئے ہیں ۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ حکام کے مطابق صوبہ عسير‎ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار موقعے پر ہی مارے گئے تھے ۔

سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے نے خبر دی ہے کہ حکام اس جرم میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ان میں سے دو کو گرفتار کیا گیا ہے اور یہ دونوں سعودی شہری ہیں ۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعہ میں کون ملوث تھا اور نہ ہی مشتبہ افراد کی شناخت کو ظاہر کیا گیا ہے ۔

عرب نیوز نے سعودی وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا ۔ اس جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو مشتبہ حملہ آور پکڑے گئے جبکہ تیسرا حملہ آور مارا گیا ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے