پاکستان

بحریہ ٹاؤن میں دوست قتل

اپریل 29, 2018

بحریہ ٹاؤن میں دوست قتل

وفاقی دارالحکومت میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی پر دوست نے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا، ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے_

پولیس ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن فیز تھری میں معمولی تلخ کلامی پر کرنل ریٹائرڈ خرم کیانی کو اس کے دوست عمران وسیم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا _ پولیس کا کہنا ہے کہ خرم کیانی اپنے دوست عمران وسیم کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق موقع پر جانے والے پولیس اہلکاروں کو ملزم عمران وسیم نے اپنا نام بلال بتایا، تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کی شناخت عمران وسیم کے طور پر سامنے آ گئی۔ پولیس نے لاش پمز منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے