چاروں صوبوں کے پولیس سربراہ تبدیل
Reading Time: < 1 minuteنگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چاروں صوبوں میں نئے چیف سیکرٹریز اور پولیس سربراہان تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی _
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق کابینہ کا اجلاس نگران وزیراعظم چیف جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک میں صاف شفاف، غیر جانبدار اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورتی عمل پر بھی غور کیا گیا_
اجلاس میں چاروں صوبوں میں نئے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اکبر حسین درانی پنجاب، اعظم سلیمان خان سندھ، نوید کامران بلوچ خیبر پختونخواہ اور اختر نذیر بلوچستان کے چیف سیکرٹری ہونگے جبکہ کلیم امام پنجاب امجد جاوید سندھ، محمد طاہر خیبر پختونخوا اور محسن حسن بٹ بلوچستان کے نئے آئی جی پولیس ہوں گے