نگران حکومت کا پٹرول بم
Reading Time: < 1 minuteنگران حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے دوسرا بم بھی گرا دیا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل چودہ روپے فی لیٹر، پٹرول سات روپے اڑسٹھ پیسے، مٹی کا تیل 3.36 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.92 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا ۔
ایک ماہ میں نگران حکومت نے دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پٹرول سات روپے 54 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں چودہ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،مٹی کا تیل 3.36 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.92 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا اور ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔وزارت خزانہ نے رات گئے اعلامیہ جاری کیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 99اعشاریہ 50 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 119 روپے 31 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 87روپے 77 پیسے،لائٹ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 91 پیسے ہوگی