پاکستان24 عالمی خبریں

کینیڈا میں گرمی سے 19 ہلاک

جولائی 5, 2018 < 1 min

کینیڈا میں گرمی سے 19 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

سرد ترین ملکوں میں شمار ہونے والے کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث 19 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے گرمیسے اموات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے دوران 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 12 اموات مونٹریال شہر جب کہ 5 دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں ۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گرمی سے اموات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔

کینیڈا کے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جب کہ گرمی 40 ڈگری تک  محسوس ہوتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے اختتام تک گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی ۔کینیڈا میں اوسطاً درجہ حرارت 25 ڈگری تک رہتا ہے ۔ ماضی میں 2010 میں شدید گرمی سے مونٹریال میں 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے