لندن میں حسین نواز کے گھر پر حملہ
Reading Time: < 1 minuteلندن میں ایون فیلڈ پراپرٹی میں واقع حسین نواز کے فلیٹ پر مشتعل افراد نے حملہ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکے گھر ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں نے مظاہرہ کیا اور فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔
حسین نواز کے گھر میں داخل ہوتے وقت مظاہرین نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ن لیگ کے مقامی رہنما اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی اور حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش بھی کی۔ لندن پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نجی املاک میں گھسنا جرم ہے ۔
Array