پسند کی شادی والے قتل
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں چکری کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر اسپتال منتقل کردیں ۔
پولیس کے مطابق مقتول اخلاق اور اس کی اہلیہ رمشاں نے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں میاں بیوی نے والدین کے والدین سے صلح کر لی تھی ۔ بدھ کی شام اخلاق اپنی اہلیہ کے ہمراہ سسر کے گھر سے ملاقات کے بعد اپنے گھر کیلئے روانہ ہوا تو لڑکی کے تین چچاوں نے جوڑے پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آ کر دونوں میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جس نے نوجوان جوڑے کی لاشیں اسپتال منتقل کردی ہے جب کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
Array