نیب کی تحویل میں موت
یونیورسٹی آف سرگودھا کے پروفیسر میاں جاوید کی نیب حراست میں موت کے بعد ہتھکڑی لگی نعش نے سوشل میڈیا پر صارفین کے غم و غصے کو دعوت دی ہے ۔
ٹوئٹر اور فیس بک پر ہزاروں شہریوں نے نیب چیئرمین جاوید اقبال اور اس کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں ۔
نیب کے چیئرمین جو سپریم کورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں کے ماضی میں لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے علاوہ اسامہ بن لادن کی موت تحقیقات کیلئے قائم ایبٹ آباد کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی سوالات کی زد میں رہے ہیں ۔

