میرا عزم بلند اور مضبوط ہے، نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ سننے کے بعد احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوصلہ اللہ دیتا ہے،میں نے حوصلہ نہیں چھوڑا ۔
نواز شریف نے کہا کہ میرا عزم بلند اور مضبوط ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو آج یہاں آنے سے میں نے روکا، وہ یہاں آکر پریشان ہوتیں، میری والدہ 85 سال کی ہیں، مریم کو ان کے پاس چھوڑا ۔
نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز، میری گرفتاری اور میری بیگم کی وفات کے بعد میری والدہ اداس ہیں، میری والدہ کی اداسی سے میرا دل روتا ہے ۔

