روپے کی قدر کے تعین پر اتفاق
آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 4 بڑے مطالبات میں سے 2 پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کا مالیاتی پیکج کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے اور آئی ایم ایف کا روپے کی قدر کے تعین کےحوالے سے پاکستانی موقف پر اتفاق ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4700 ارب روپے تک لے جائے گا جبکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بینکوں کے قرضوں پر شرح سود 13 فیصد تک بڑھایا جائے ۔ آئی ایم ایف کے وفد کا جنوری کےپہلے ہفتےمیں پاکستان کادورہ بھی متوقع ہے ۔

