پاکستان

ایس پی سمیرا پہلی زونل کمانڈر

دسمبر 26, 2018

ایس پی سمیرا پہلی زونل کمانڈر

اسلام آباد پولیس نے نئی تاریخ رقم کرتے ایس پی سمیرا اعظم کو زونل کمانڈر تعینات کر دیا ہے ۔

ایس پی سمیرا اعظم نے 2011 وفاقی پولیس کو جوائن کیا ۔ ایس پی سمیرا اعظم نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں بہتریں کارکردگی پر دو ایوارڈ بھی حاصل کیے ۔ ایس پی سمیرا اعظم نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فرائض منصبی سرانجام دیئے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سمیرا اعظم بین الاقوامی فورمز پر پاکستان پولیس کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے ایس پی سمیرا اعظم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زونل کمانڈر تعینات کیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے