پاکستان

ریپ کے بعد تین سالہ بچی قتل

دسمبر 28, 2018

ریپ کے بعد تین سالہ بچی قتل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے نواحی گاؤں میں3سال بچی سے زیادتی اورقتل کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کوتیزانکوائر ی اوررپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب عناصر کو عبرتناک سزاد ی جائے گی، درندگی کے مرتکب عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث عناصرجلد انجام کو پہنچنے چاہئیں ۔

تھانہ حویلیاں کی حدود میں واقع گاؤں کیالہ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی بچی کی نعش ایک کھائی سے برآمد ہوئی تھی ۔ پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد درجن بھر افراد کے ڈین این اے نمونے لیبارٹری سے تجزیہ کرانے بھیجے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے