میں ان سے ڈرنے والا نہیں، زرداری
سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میں نے تو ضمانت کے وقت پاسپورٹ جمع کرایا تھا میرا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی ۔ کشمور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے نام لئے بغیر ملک کے طاقتور جرنیلوں اور سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید کی ۔
آصف زرداری نے کہا کہ یہ پانچ سال میری حکومت نہ گرا سکے میں نے ان کو آٹھ سال حکومت چلا کر دکھائی ۔ اپنی صدارت کے وقت دفتر خارجہ سے پوچھتا نہیں بتاتا تھا، حکومت نے اگر ڈرامے کرنے ہیں تو کرتی رہے ۔
انہوں نے جرنیلوں کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ کی طرح بیکری اور پٹرول پمپ نہیں چلاتے ۔ ہر کاروبار میں ہاتھ ڈالنا میری عادت نہیں، گیس فیلڈ کے کاروبار سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ جس نے بھی ملکی ترقی کیلئے اچھا کام کیا اسٹیبلشمنٹ نے اس سے اچھا سلوک نہیں کیا ۔

