نئے چیف جسٹس کا پہلے دن اہم پیغام
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پہلے دن تین مقدمات کی سماعت کی ہے اور انہوں نے بنچ تشکیل دیتے ہوئے اہم پیغام دیا ہے ۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے اپنے ساتھ پہلے دن مقدمات کی سماعت میں جسٹس منصور علی شاہ کو بنچ میں بٹھایا ۔
یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ ہفتے سابق چیف جسٹس کے خلاف ایک فیصلہ لکھا تھا اور ان کے الوداعی ریفرنس اور عشائیے میں شرکت نہیں کی ۔
Array