ولی عہد کے مودی سے وعدے
Reading Time: < 1 minuteسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈیا کے دورے میں کئی اہم اعلان کیے ہیں جن میں ممکلت کی جیلوں میں قید بھارتی شہریوں کی رہائی بھی شامل ہے ۔
ولی عہد نے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کی درخواست پر سعودی عرب کی جیلوں میں قید 850 بھارتی شہریوں کی رہائی کے اعلان کے ساتھ انڈین مسلمانوں کے لیے حج کوٹہ بڑھانے کا بھی شاہی فرمان جاری کیا ۔
انڈیا کے دورے میں سعودی عرب نے 44 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یاداشتوں پر دستخط کیے جبکہ ولی عہد نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں 100 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کو بڑھایا جا سکے گا ۔
Array