حوثیوں کا ڈرون مار گرایا
Reading Time: < 1 minuteسعودی عرب میں حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے یمن کے جنگجو قبائل حوثیوں کی جانب سے مملکت میں بھیجا گیا ڈرون مار گرایا ہے ۔
عرب نیوز کے مطابق ڈرون کو ابھا شہر میں نشانہ بنایا گیا جہاں وہ عام آبادی پر حملہ کرنے والا تھا ۔
سعودی حکام نے الزام لگایا ہے کہ حوثیوں کا ڈرون ایرانی ساختہ ہے ۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق مقامی کمانڈر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تباہ کیے گئے ڈرون کا ملبہ آبادی پر گرنے سے ایک خاتون سمیت چار سعودی شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ ملبے کی زد میں ایک انڈین شہری بھی آیا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں ۔
روزنامہ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر برائے امور داخلہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اتحادی افواج کا بنیادی مقصد یمن میں امن کی بحالی ہے جہاں حوثیوں نے حکومت کے خلاف بغاوت کی ہے ۔
Array