پاکستان24 عالمی خبریں

طیارہ گر کر تباہ، ۱۴۹ ہلاک

مارچ 10, 2019 < 1 min

طیارہ گر کر تباہ، ۱۴۹ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ایتھوپین ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ایئر لائن کے مطابق طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے آٹھ ارکان سوار تھے ۔

حادثے کی اطلاع سب سے پہلے ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ایبی احمد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی ۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ‘ان لوگوں سے اظہار ہمدردی جنھوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘

ائرلائن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر چوالیس منٹ پر ایتھوپیا کے دارالحکومت ایڈیس آبابا سے اڑان بھری ۔ فلائٹ کینیا کے دارالحکومت نیروبی جا رہی تھی جب حادثہ پیش آیا ۔

ایتھوپین ائر لائن براعظم افریقہ میں اپنے حفاظتی اقدامات اور ساکھ کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے ۔

اس ائرلائن کے جہاز کو اخری حادثہ سنہ 2010 میں پیش آیا تھا جب ایک طیارہ لبنان کے دارالحکومت بیروت سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایتھوپین ائرلائن کی ایک پرواز ہائی جیکنگ کی کوشش کے دوران نومبر 1996 میں حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 123 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ کمپنی نے بنایا تھا ۔ یہ 737 میکس- 8 ماڈل طیارہ ہے جو سنہ 2016 میں بنایا گیا ۔ گذشتہ سال اکتوبر میں بھی اسی ماڈل کا ایک طیارہ 190 مسافروں کے ساتھ انڈونیشیا کے قریب سمندر میں گرا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے