”شبر زیدی انصافی حکومت کی بہترین چوائس ہیں“
پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی مالیاتی ادارے ایف بی آر کی سربراہی کے لیے معروف کاروباری شخصیت اور معیشت دان شبر زیدی کو نامزد کیا ہے جس کو تجزیہ کاروں نے بہترین فیصلہ قرار دیا ہے ۔
شبر زیدی کو ایف بی آر چیئرمین لگانے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے پیر کو ٹی وی اینکروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ۔
اس فیصلے پر تجزیہ کار مشرف زیدی نے لکھا کہ یہ بہترین فیصلہ ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ شبر زیدی کا تقرر وزیراعظم کا غیر روایتی سوچ کا عکاس ہے ۔
اینکر نسیم زہرہ نے بھی شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر لگانے پر وزیراعظم کی تعریف کی ۔
شبر زیدی سنہ 2013 میں سندھ کے قائم مقام وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔ وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور معروف فرم اے ایف فرگوسن میں سینئر پارٹنر ہیں ۔
صحافی و تجزیہ کار نے تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کو بھاری بھر کم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب توقعات بھی زیادہ ہیں ۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ٹیم میں حفیظ شیخ، رزاق داؤد، عشرت حسین، رضا باقر، ندیم بابر، ہارون شریف اور اب شبر زیدی جیسے بڑے نام ہیں جن سے بڑی توقعات ہیں اور بہت بڑا چیلنج درپیش ہے۔

