پاکستان

سوات میں مقامی فنکارہ قتل

مئی 7, 2019

سوات میں مقامی فنکارہ قتل

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مقامی فنکارہ کو مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے ۔

سوات کے تھانہ بنڑ کے پولیس افسر طارق خان کے مطابق پشتو کی مقامی گلوکارہ و رقاصہ مینا کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

ایس ایچ او تھانہ بنڑ طارق خان کا کہنا ہے کہ واقعہ افطاری کے قریب پیش آیا ۔

بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سوات کے نواز شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے