پی سی گوادر تباہ، چھ افرد زخمی بھی ہوئے
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے فائیو سٹار ہوٹل کو عسکریت پسندوں کے حملے کے 20 گھنٹے بعد کلیئر قرار دیا گیا ہے ۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق اس حملے میں تینوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ۔

ہلاک ہونے والوں میں چار ہوٹل ملازمین اور ایک نیوی کا کمانڈو شامل ہے ۔
فوجی ترجمان کے مطابق چھ زخمیوں میں بری فوج کے دو کپتان، نیوی کے دو سپاہی اور ہوٹل کے دو ملازمین شامل ہیں ۔
فوج کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں مارے جانے والے عسکریت پسندوں کی نعشوں کے گرد فائرنگ سے ہونے والی تباہی کے آثار نمایاں ہیں ۔

دو فائرنگ میں ہوٹل کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

