پاکستان

کوئٹہ دھماکے میں چار اہلکار ہلاک

مئی 13, 2019

کوئٹہ دھماکے میں چار اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے کاموں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی ہے ۔

پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ تراویح کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں کو موٹر سائیکل میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو جوان شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ سات عام شہری بھی ہسپتال پہنچائے گئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے