پاکستان24 کھیل

’واللہ! خوبصورت لڑکی ہے‘

مئی 22, 2019 < 1 min

’واللہ! خوبصورت لڑکی ہے‘

Reading Time: < 1 minute

کرکٹ کی دنیا میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ کو بلاشبہ حالیہ دور کے تباہ کن فاسٹ بالرز قرار دیا جا سکتا ہے۔

دونوں انگلش پیسرز نے ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ جیمز اینڈرسن نے 575 اور براڈ نے 437 بلے بازوں کا شکار کیا ہے اس لیے دونوں کو اس دہائی کی خطرناک گیند بازوں کی جوڑی کہا جاتا ہے۔

حال ہی میں جیمز اینڈرسن نے کتاب لکھی ہے جس میں کرکٹ اور ساتھی کرکٹرز کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں ۔

’بولنگ، سلیپ اور ریپیٹ‘ یعنی گیند کرو، سو جاؤ اور پھر یہی دوبارہ کرو کے عنوان سے لکھی اس کتاب میں جیمز اینڈرسن نے لکھا ہے کہ انہوں نے براڈ کے ساتھ مل کر ایک ہزار سے زائد وکٹیں لیں اور وہ انتہائی زبردست گیند باز ہیں۔

اینڈرسن نے لکھا ہے کہ ہم دونوں کی آپس میں اس لیے بھی مسابقت یا رسہ کشی نہیں کہ دونوں مختلف قسم کے گیند باز ہیں ۔

انہوں نے سٹیورٹ براڈ کی بہت خوبیاں بیان کی ہیں تاہم ایک جگہ لکھا ہے کہ پہلی مرتبہ جب سری لنکا کے خلاف براڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوئے تو میں نے ان کا دراز قد، بلونڈ بال اور گہری چمکتی سبز آنکھیں دیکھ کر دل میں سوچا کہ ’واللہ، خوبصورت لڑکی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر سٹیورٹ براڈ نے اس جملے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مجھے سمجھ نہیں آ رہی اس پر کہا کہوں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے