کھیل

نمبر ون انگلینڈ پہلے میچ کا فاتح

آج کے میچ کی تین اہم اور نمایاں چیزیں ایسی ہیں کہ جو شائقین کو ہمیشہ یاد رہیں گی۔ تصاویر میں دیکھیں

مئی 30, 2019

نمبر ون انگلینڈ پہلے میچ کا فاتح

ایک روزہ کرکٹ میچوں کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ نے عالمی کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو بڑے فرق سے شکست دے دی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں اوول کے گراونڈ میں ہونے والے میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو104 رنز سے شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو انگلینڈ نے 50 اوورز کھیل کر 311 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکل کا شکار رہی اور پوری ٹیم چالیسویں اوور میں 207 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

افریقی وکٹ کیپر ڈی کاک نے جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے۔

آرچر نے تین ،پلنکٹ، سٹوکس نے دو دو ،جبکہ راشد اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

انگلش کھلاڑی سٹوکس کے ناقابل یقین کیچ نے ہیڈ لائنز میں جگہ پائی

کپتان مورگن انگلینڈ کی جانب سے 200ون ڈےکھیل کر 7000رنز بنانےوالے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

سٹوکس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے،جوئے روٹس،اور کپتان مورگن نے شاندار نصف سنچریاں بنائیں ۔

افریقہ کی جانب سے نگیدی نے تین،عمران طاہر،ربادا نے دو جبکہ فلیکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سٹوکس 89 رنز پر نگیدی ،جیسن رائے 54رنز بنا کر فلیکوایو, جوئے روٹ 51رنز بنا کرربادا,مورگن57 اور بیرسٹو بغیر کوئی رنز بنائے عمران طاہر کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے ۔

کرکٹ شائقین نے آج کے میچ میں افریقی بلے باز ڈویلیرز کو یاد کیا

ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے گیارہ ایڈیشنز میں سے دونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں۔

 پہلی بار انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا 1992کے ورلڈ کپ میں ٹاکرا ہوا، جس میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے