پاکستان، سری لنکا میچ میں بارش کی برتری
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کے عالمی کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے شروع نہیں ہو سکا ہے۔
برسٹول میں دو دن سے بارش وقفے وقفے سے جاری تھی اور میچ سے قبل گراؤنڈ کو کھیلنے کے قابل نہیں بنایا جا سکا۔
ٹوئٹر پر صارفین نے میچ نہ شروع ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم بعض صارفین اس صورتحال کا لطف لیتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں آج ہزاروں افراد انگلش موسم کے ماہر بن کر پیش گوئی کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ بارش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Array