انگلش جیت، ’سب سے زیادہ رنز والا روٹ‘
Reading Time: 2 minutesکرکٹ کے عالمی کپ کے میچ میں 213 رنز کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 212 رنز بنا سکی تھی۔ انگلش بلے باز جوئے روٹ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز نے 95 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، جیسن رائے انجری کے باعث اننگز کا آغاز نہیں کرپائے۔ بیئرسٹواپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور 45 رنز بنا کر گیبریل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئےان کےساتھ اوپننگ کرنے والے جوئے روٹ نے سینچری بنائی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
ووکس نے روٹ کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کے مجموعی سکور میں 40 رنز کا اضافہ کیا انکو گیبریل نے 32ویں اوور میں آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی ۔
پہلی وکٹ تیسرے اوور میں گری جب لیوائس دو رنز بنا کر ووکس کی گیند پربولڈ ہو گئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کرس گیل 36 رنز پر پلنکٹ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے شائے ہوپ 11 رنز بنا پائے تھے کہ ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
ہٹمیئر نے ٹیم کے سکور میں 39 رنز کا اضافہ کیا اور روٹ کی گیند پر انھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے
ہولڈربھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف نو رنزبنا کر چلتے بنے انکا کیچ بھی وڈ نے اپنی ہی گیند پر پکڑا اس کے بعد رسل نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی مگر 21 رنز پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کر سکا بریتھ وائٹ 14، جبکہ کوٹرل اور گیبریل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے آرچر اوروڈ نے تین تین،روٹ نے دو، جبکہ ووکس اور پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں اب تک چھ بار مدمقابل آ چکی ہیں۔ ان مقابلوں میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ بار زیر کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کو صرف ایک میچ میں ہی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔
جوئے روٹ اب حالیہ ورلڈکپ میں 279 رنز کے ساتھ انفرادی طور پر سرفہرست ہیں۔
ان کے بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہیں جنہوں نے 260 رنز سکور کیے ہیں۔
David Warner – 255
Jason Roy – 215
Aaron Finch – 190