انگلینڈ کو شکست کے ساتھ افغانستان بھی آؤٹ، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں
Reading Time: < 1 minuteچیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے آخری میچ میں انگلینڈ کو شکست کے ساتھ افغانستان بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گیا جبکہ جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
سنیچر کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی انگلش ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنے سب سے کم سکور بھی پویلین لوٹ گئی۔
پوری ٹیم ایک بیٹنگ وکٹ پر محض 179 رنز ہی بنا پائی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جنسن اور ویان مُلڈر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 30ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
Array