پاکستان

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس: 13 رُکنی آئینی بینچ میں سے دو ججز کا فیصلہ

مئی 6, 2025

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس: 13 رُکنی آئینی بینچ میں سے دو ججز کا فیصلہ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے پر عمل در آمد نہ کیے جانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

منگل کو عدالت کے 13 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس قاضی امین الدین کی سربراہی میں قائم بینچ نے فیصلے پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستوں کو بھی سنا اور مخالف فریقوں کو جواب کے لیے نوٹس جاری کیے۔

13 میں سے دو ججز جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل احمد عباسی نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے