پیپلز پارٹی نے اپنا کرپشن ریکارڈ ٹوٹنے پر پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کیا: مولانا فضل الرحمان
پاکستان میں اپوزیشن سیاسی پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولنا فضل الرحمان نے حکومتی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں پیپلز پارٹی کے تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف احتجاج نہیں کیا بلکہ اپنی کرپشن کا ریکارڈ ٹوٹنے کے خلاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں 40 ارب روپے کی کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہییں اور پیپلز پارٹی کو عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن نے انڈیا اور افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر گفتگو کی اور کہا کہ نریندر مودی کی حماقت نے خطے کو جنگ میں الجھا دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان پڑوسی، دوست اور برادر ممالک اور ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں۔