پاکستان

شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

جون 5, 2025

شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک

صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر چار ملزمان نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے ریپ کیا اور اب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک ملزم گزشتہ رات ’اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے‘ ہلاک ہو گیا۔

تین جون کو حافظ آباد کے تھانہ کسوکی میں درج کی گئی مبینہ گینگ ریپ کے مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق ’خاتون کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے دونوں میاں بیوی سے اسلحے کے زور پر جنسی عمل بھی کروایا اور اس کی ویڈیو بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔‘

مقامی پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس واقعہ کو ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا تھا لیکن گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خاتون کے شوہر کے جانب سے مقدمے کا اندراج اس وقت کروایا گیا جب ملزمان نے گینگ ریپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔

مقدمے کے اندراج کے اگلے ہی دن چار جون کو مقامی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا اور پھر اسی رات ملزم کی پراسرار حالات میں ہلاکت ہوئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے