پاکستان

کراچی کی ملیر جیل سے 200 قیدی فرار، آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ معطل

جون 3, 2025

کراچی کی ملیر جیل سے 200 قیدی فرار، آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ معطل

کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے گزشتہ شب 216 قیدیوں کے فرار کے بعد جیل خانہ جات کے سربراہ اور مقامی سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل کر دیا گیا ہے.

اس واقعے کو ملک کے جیل سکیورٹی نظام کی بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔

فرار کے دوران قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں ایف سی اور پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک قیدی کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات علی حسن زرداری کے مطابق ’216 قیدی فرار ہوئے ہیں، 78 کو اب تک گرفتار کر کیا گیا ہے اور 138 کی تلاش جاری ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے