متفرق خبریں

کم عمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

جون 3, 2025

کم عمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کو 20 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ملزم سے آلہ قتل پستول اور مقتولہ کا آئی فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی جی ناصر علی رضوی نے بتایا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزم کی شناخت کے لیے 113سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے گئے۔

’ملزم نے موبائل غائب کر دیا تھا تاکہ ٹریس نہ ہو سکے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے 11 جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔‘
گرفتار ملزم کی شناخت عمر حیات کے نام سے کی گئی جس کا تعلق ایک غریب فیملی سے ہے اور اس کا والد ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے۔

ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ کا فون بھی ملزم کے قبضے سے برآمد کر لیا ہے۔
ملزم نے قتل سے قبل ثنا یوسف سے بار بار رابطہ کیا تھا۔ اور وہ اس سے رابطے میں نہیں آ رہی تھی۔
پہلے بھی سات سے آٹھ گھنٹے تک ملاقات کی کوشش کرتا رہا۔ ملزم مقتولہ کے گھر میں گھسا اور فائرنگ کی۔‘

چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کی شام اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں اُن کے گھر میں گھسنے والے ایک نوجوان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

قتل کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سُمبل میں درج کیا گیا تھا۔

ملزم کی گھر سے بھاگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محلے کے کیمروں میں ریکارڈ کر لی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم گزشتہ رات پمز ہسپتال میں کرنے کے بعد لاش لواحقین تدفین کے لیے آبائی ضلع اپر چترال لے گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے