کیچ چھوڑنے پر بنگلہ دیش باہر
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کے ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 48 رنز سے شکست دے کر اس کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل بنا دی ہے۔
مشفیق الرحیم کی شاندار سنچری کے باوجود آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کر لئے۔
ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 5ووکٹوں پر 381 رنز بنائے۔
جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنزبنا سکی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تجربہ کار بیٹسمین مشفق الرحیم نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی سنچری ٹیم کے کام نہ آسکی۔ ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ایک کیچ ڈراپ کرنے سے آسٹریلیا نے ڈیڑھ سو اضافی رنز بنائے۔
Array