’موٹاپے کا شکار افراد کیا کھائیں‘
Reading Time: 4 minutesمحمد کاشف ۔ لندن
(خوراک، ورزش اور جنسی صحت سیزیز کی یہ تیسری قسط ایک طرح سے وی وی آئی پیز کے لیے ہے۔)
تمام موٹے، بھدے اور زیادہ وزن والے مرد اور ’معمولی سی صحت مند‘ خواتین نیڑے نیڑے ہو جائے۔ موٹاپے سے ہیمشہ کے لئے نجات کا سب سے بڑا نسخہ اس تحریر میں آپ کے لیے موجود ہے۔
نشاستہ۔ آلو، دالیں، اناج، میٹھی چیزیں
نشاستہ یا کاربز کے ہر ایک گرام میں چار کیلوریز ہیں۔ یہ ہمارے جسم کا پٹرول ہے۔ تمام نشاستے والی خوراک گلوکوز میں ٹوٹ کر جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔ اس کے بغیر جسم اور جسم کا کوئی بھی عضو کوئی کام نہیں کر سکتا۔ ہمارا جسم تمام نشاستے کو glycogen گلائکوجن کی شکل میں سٹور رکھتا ہے۔ گلائکوجن ایک زنجیر نما مالیکیول ہے۔ اس میں پچاس ہزار تک گلوکوز کے مالیکیول جڑے ہوتے ہیں، اور ضرورت کے وقت خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ وہاں سے جسم کے تمام خلیے اس حاصل کر کے اسے خلیے میں ہی مائٹو کانڈریا کے ذریعے توڑ کر سانس لینے کا عمل اور کام کرنے کی توانائی حاصل کرتے ہیں۔
جگر پورے جسم میں گلائکوجن کو کنٹرول کرتا ہے۔ ہمارے جسم میں ایک وقت میں چار ہزار کیلوریز کا نشاستہ ہر وقت موجود رہتا ہے۔ اس میں سے ایک ہزار جگر میں اور تین ہزار مسلز کے درمیان سٹور ہوتی ہیں۔
نوٹ کریں۔ ہم نشاستے کو زیادہ مقدار میں مسلز کے درمیان رکھ کر بھی مسلز کا سائز بڑا کر سکتے ہیں۔ جو آگے بیان کیا جائے گا۔
جب ہم زیادہ نشاستے والی غذائیں کھاتے ہیں تو جسم میں گلائکوجن کی مقداد بڑنے لگتی یے۔ مسلز کے بعد سب سے آسان جگہ جسم کا سٹور، پیٹ اور کولے ہیں۔ جسم وہاں فالتو کیلوریز کو سٹور کرنا شروع کر دیتا ہے۔ سو انسان اور زیادہ موٹا ہونے لگتا ہے۔ نشاستہ ہائی کیلوریز حاصل کرنے کا سب سے سستا اور اسان ذریعہ ہے۔ مثال کے طور پر سو گرام الو میں 17 گرام نشاستہ ہے۔ سو گرام گندم میں 327 کیلوریز ہیں۔ ایک صحت مند جسم کو ہر روز 225 سے 325 گرام نشاشتہ کی لازمی ضرورت ہے۔
وہ لوگ جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی خوراک میں نشاشتہ 50 سے 150 گرام روانہ کر دیں تو وزن "شرطیہ” بہت جلد کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ ڈائٹ چارٹ میں تفصیل بیان ہو گی۔
پتلے اور کمزور افراد اپنی خوراک میں، نشاستہ کی مقدار 45 سے 65 فی فیصد تک رکھ سکتے ہیں۔ یاد رہے آپ جو بھی کرنا چاہتے ہیں، وہ 90 دن یا 120 تک کا لازمی ہونا چائیے۔ اور نہ اس سے زیادہ کا ۔ اگر نتائیج اچھے ہیں تو جاری رکھیں ورنہ اپ کو کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
جم جانے والے افراد جن کی طاقت جلد ختم ہو جاتی ہے وہ جم جانے سے ایک گھنٹہ پہلے دو کیلے پانچ کجھوریں اور دو سو گرام ابلے ہوئے الو استعمال کریں۔ کمی بیشی سکتے ہیں۔ ایک مہینے کے اندر اندر آپ خود واضح تبدیلی اور طاقت محسوس کریں گے۔ نشاشتہ کمزور افراد کے لئے لازمی اور موٹے افراد کے لئے زہر ہے۔ وہ شخص جو کبھی پتلہ نہیں ہوا اسے بھی یہ چلینچ ہے۔ اگر وہ ہر روز 50 سے 150 گرام نشاستہ استعمال کریں تو وہ لازمی پتلہ ہو جائے گا۔
آئیے دیکھتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے۔ نشاستے کی کمی کی صورت میں جسم اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پروٹین اور چربی کو توڑنا شروع کر دیتا ہے۔ ہمارا جسم پروٹین کو صرف ایک حد تک توانائی کی پیداوار کے لئے استعمال کرتا ہے۔ سو باقی صرف چربی بچتی ہے جس سے جسم توانائی حاصل کرتا ہے۔ لیکن یہ کام جگر کو کرنا ہوتا جو وہ نشاشتے کی موجودگی میں نہیں کرتا۔ اس لئے کم نشاستے والی خوراک استعمال کرتے ہوئے ہیمشہ پانی زیادہ استعمال کریں۔
کچی سبزیاں، سلاد اور چکن استعمال کریں، پانی کی وجہ سے جگر زیادہ کام کر سکتا ہے۔ موٹاپا آپ کی ہر خواہش اور آرزو کا قاتل ہے۔ موٹے افراد عموما جنسی کمزوری سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ دوسرا ان کا وزن زیادہ ہونے سے وہ زیادہ کام نہیں کرسکتے۔
سو اگر آپ مناسب وزن کے ہوں گے تو تب ہی آپ جسمانی اور جنسی طاقت کا بھرپور مزہ لے سکتے ہیں۔
(پاکستان ٹوئنٹی فور کے لیے جنسی صحت اور اچھی غذا پر یہ تحریری سلسلہ جاری رہے گا۔)
محمد کاشف لندن کی اینگلیا رسکن یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ 25 برس سے باڈی بلڈنگ شوق ہے اور لندن میں ایک نجی فرم سے منسلک ہیں۔