لیبیا کو تباہ کرنے والے امن کی تلاش میں
دنیا کے دس بڑے ملکوں کے سربراہوں نے لیبیا میں جنگ کے خاتمے کے لیے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ خانہ جنگی کو روکا جائے گا اور ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی پر عمل کرایا جائے گا۔
برلن کانفرنس میں امریکہ، روس، برطانیہ، جرمنی، فرانس، ترکی اور مصر نے شرکت کی۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ لیبیا میں امن اور جنگ بندی فوری طور پر یقینی بنانا مشکل ہے مگر یہ پہلا مرحلہ آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔