عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی طے؟
انڈین سینیما کے دو ابھرتے ناموں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی شادی طے ہو چکی ہے اور رواں سال کے اختتام پر وہ نئے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی وڈ کی مشہور فلمی جوڑی ایک بار پھر خبروں میں ہے اور دونوں اداکار اکٹھے نظر آتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات کافی آگے بڑھ چکے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں پر ذومعنی انداز اپنایا اور صحافیوں کے سوالوں پر دلچسپ طریقے سے معنی خیز جواب دیے ہیں جس سے مزاح کا عنصر سامنے آیا ہے تاہم ان کی جانب سے تردید نہیں کی گئی۔
عالیہ نے رپورٹرز کے سوالوں پر کہا کہ وہ آج کل تاروں اور بادلوں پر چل رہی ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ دو افراد ہیں جو اپنی بھرپور پیشہ وارانہ زندگی گزار رہے ہیں۔

