اداکارہ کیرولین کی موت پھندے سے ہوئی
برطانیہ میں سابق اداکارہ اور ٹی وی پریزنٹر کی موت کی وجہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت گلے میں پھندہ لگنے سے ہوئی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹی وی پریزنٹر کیرولین فلیک کی موت گلے گھونٹنے سے ہونے کا پتہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چلا ہے جو بدھ کو جاری کی گئی۔
40 سالہ کیرولین کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مشرقی لندن کے ہسپتال میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔ ہسپتال کے مطابق تفصیلی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔
کیرولین نے اس وقت خودکشی کی تھی جب ان کے خلاف اپنے پارٹنر پر حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔
کیرولین نے خودکشی سے قبل انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ الزام کے بعد ان کی زندگی تلپٹ ہوگئی تھی اور ان کے قدموں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔

